ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اہم ترین قومی ادارے کا سودا،شرائط کا انکشافات،8ہزارگھروں کامستقبل داﺅ پر لگ گیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)اہم ترین قومی ادارے کا سودا،شرائط کا انکشافات،8ہزارگھروں کامستقبل داﺅ پر لگ گیا،نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کے 8 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیاہے جبکہ پائلٹس کو بھی مستقل ملازمت سے فارغ کرکے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا۔ خلیجی ملک کی ایئرلائن نے پی آئی اے کے سامنے کئی شرائط رکھ دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری سے قبل اضافی ملازمین کی چھٹی جبکہ تمام پائلٹس کو بھی مستقل ملازمت کی بجائے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے قبل خلیجی ملک کی ایئرلائن نے پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے تاہم اس سے قبل کئی شرائط بھی سامنے رکھی ہیں۔خلیجی ملک کی ایئرلائن نے 8ہزار ملازمین کو قومی ایئرلائن پر بوجھ قرار دیتے ہوئے انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی شرط رکھی ہے۔ ان ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے گھر بھیجا جائے گا۔ پی آئی اے کے پائلٹس کو مستقل ملازمت کی بجائے کنٹریکٹ پر تعینات کیا جائے گا اور مستقبل میں کوئی بھی پائلٹ مستقل ملازمت پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔نجکاری سے قبل پی آئی اے کے 777 بوئنگ جہازوں کی حالت بھی بہتر بنائی جائے گی اور ان میں وائی فائی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پی آئی اے کے بیرون ملک ہوٹلز پاکستان کی ملکیت میں رہیں گی اور ان کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کو ان شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ شرائط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں خلیجی ملک کی ایئرلائن پی آئی اے کے 26 فیصد حصص خریدنے سے انکار کردے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…