اسلام آباد (نیوزڈیسک) گزشتہ مالی سال 2014-15ءکے دوران امریکہ کو کی جانیوالی پاکستانی برآمدات کا حجم3 ارب 59 کروڑ ڈالر رہا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار ک ے مطابق گزشتہ مالی سال میں امریکہ کے بعد چین پاکستان سے درآمدات کرنیوالا دوسرا بڑا ملک رہا ہے اور چین کو دوران سال 3 ارب 16 کروڑ ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2014-15ءکے دوران افغانستان کو کی جانیوالی ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 32 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے اس طرح افغانستان پاکستان سے درآمدات کرنیوالا تیسرا بڑا ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران متحدہ عرب امارات کو 1 ارب 76 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ جرمنی کو اسی عرصہ کے دوران 1 ارب 42 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے خطے کے ممالک کی باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور خطے کے ممالک کو کی جانیوالی پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کی توقع ہے۔