ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پاک چین اقتصادی راہداری منصو بے کے تحت بلوچستان کا مغربی روٹ دسمبر 2016تک مکمل ہو جائیگا

datetime 15  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئر مین پارلیمانی کمیٹی برائے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں بلوچستان کا مغربی روٹ دسمبر 2016تک مکمل ہو جائیگا ،منصوبہ میں ریلوے کے کردار اور منصوبوں پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق سے بریفنگ لی جائے گی ،کمیٹی 10جنوری کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل کی طرف سے اسلام آباد میں بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی ، کمیٹی اگلے ماہ سندھ میں تھر اور پورٹ قاسم کا دورہ کرے گی ۔ چین کی دعوت پر کمیٹی اگلے سال چین کا دورہ کریگی ۔ کمیٹی اراکین نے مطالبہ کیا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی منصوبہ میں زراعت کے منصوبے بھی شامل کیے جائیں جبکہ مشاہد حسین سید نے بلوچستان میں وزیر اعلیٰ عبد المالک بلوچ کی قیادت میں حکومت کی کاکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ صوبے میں فوج اور سول بھائی چارہ قائم کرنے میں بلوچستان حکومت نے پل کر دار ادا کیا اور خاکی مفتی ہم آہنگی قائم کی ۔پیر کو پارلیمانی کمیٹی برائے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مغربی روٹ پر کام جاری ہے اور مغربی روٹ کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا ۔ اراکین کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ میں زراعت کے شعبے کو شامل کرنے پر زور یتے ہوئے تجویز دی کہ زراعت کے منصوبہ اس میں شامل کیے جائیں ، اس کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت ریلوے کے کردار کے حوالے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے بریفنگ لی جائے گی ، ان کو کہنا تھا کہ کمیٹی جنوری میں سندھ کا دورہ کرے گی اور پورٹ قاسم اور تھر میں کوئلہ کے ذخائر کا جائزہ لے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی چینی سفیر کی دعوت پر اگلے ماہ چین کا دورہ کرے گی ۔ خیبر پختونخوا کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی 31دسمبر کو پشاور کا دورہ کرے گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…