ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چاول کا شعبہ بحران سے نکل رہا ہے،عاطف اکرام شیخ

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ سالانہ تقریباً سوا دو ارب ڈالر کی برآمدات کرنے والا چاول کا شعبہ بحران سے نکل رہا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں چاول کی قیمت کم رہنے کے بعد اب دوبارہ بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان کو مختلف ممالک سے ایکسپورٹ آرڈر بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں جس سے پانچ ہزار رائس ملز اور لاکھوں کاشتکاروں کی مشکلات ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دنیا میں چاول کا چوتھا بڑا برآمد کنندہ ہے جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ جو مسائل سے دوچار رہا ہے۔اب بین الاقوامی منڈی میں طلب بڑھ رہی ہے جس سے چاول کی قیمت میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے جو ایکسپورٹرز کے لیے منافع کا پیغام لایا ہے جنھوں نے مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے سستا چاول خرید کر ذخیرہ کر لیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ برآمد کنندگان نے روایتی عالمی منڈی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے جاپان، جنوبی کوریا اور فلپائن میں مواقع تلاش کرنا شروع کر دیے تھے جہاں نہ صرف انہیں نئے آرڈر ملے ہیں بلکہ بھارتی ایکسپورٹر اپنے چاول کی کوالٹی کی وجہ سے پسپائی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے مسائل کی ایک وجہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی منڈی میں اپنے سستے چاول کامتعارف کروایا جانا تھا جو خوشبو سے عاری مگر سائز میں لمبا اور خفیہ سبسڈی کی وجہ سے قیمت میں سستا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بحران زدہ ملز کا مارک اپ معاف کیا جائے اور حکومت ان کی بحالی کی سنجیدہ کوششیں کرے جبکہ چاول کے کاشتکاروں کو بددلی سے بچانے کے لیے اقدامات کرے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…