جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جاپان بھارتی عوام کی قسمت بدلنے کیلئے میدان میں آگیا،تاریخی اعلان

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک)جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے نے بھارت میں تیز رفتار بلٹ ٹرین کی تعمیر میں جاپان کی جانب سے بارہ ارب ڈالر کے انتہائی آسان شرائط پرقرضہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرین منصوبے سے بھارتی عوام کی قسمت بدل جائیگی،بھارتی ٹی وی کے مطابق جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے دورہ بھارت کے موقع پر دونوں ممالک کے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور غیر عسکری مقاصد کے لیے جوہری ٹیکنالوجی کی منتقلی کے منصوبوں پر بات کی۔ اپنے میزبان اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ساتھ بات چیت میں آبے نے اور بھی دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ نریندر مودی نے اپنے ایک خطاب میں کہا کہ یہ کاروباری معاہدہ بھارت کے ریلوے کے شعبے میں انقلاب لے آئے گا اور اس سے بھارت کا مستقبل تابناک ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،واضح رہے کہ بلٹ ٹرین منصوبے کے تحت بھارت کے تجاری مرکز ممبئی کو ریاست گجرات کے تجارتی مرکز احمد آباد سے ایک انتہائی تیز رفتار ٹرین کے ذریعے جوڑ دیا جائے گا اور اس کے لیے خصوصی ہائی اسپیڈ ٹریک بھی بچھایا جائے گا۔ اس بلٹ ٹرین کے ذریعے ممبئی سے احمد آباد تک 505 کلومیٹر کا سفر سات سے آٹھ گھنٹوں میں طے کر لیا جائے گا۔ اس طرح بھارت میں ریلوے کے شعبے میں سرمایہ کاری پر جاپان کو چین پر فوقیت حاصل ہو جائے گی، جو دیگر بھارتی علاقوں میں ریلوے نیٹ ورک تعمیر کر نے کے امکانات پر غور کر رہا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس دوران ان جاپانی جہازوں کی فروخت کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی، جس کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ یہ معاہدہ ایک ارب ڈالر سے زائد کی مالیت کا ہے۔ اسی طرح بھارت اور جاپان نے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ اس سلسلے میں تکنیکی شعبے میں غیر معمولی اختلافات کی وجہ سے باقاعدہ کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے ۔ٹوکیو حکومت جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت سے اضافی ضمانت کا مطالبہ کر رہی ہے۔ جاپان دنیا ایٹم بم کا نشانہ بننے والا دنیا کا واحد ملک ہے۔ ٹوکیو حکومت کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی جانب سے جوہری ٹیکنالوجی کے عدم پھیلاو¿ کی یقین دہانی کے بعد ہی نیوکلیئر ری ایکٹر برآمد کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…