ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اہم ترین پاکستانی منصوبہ،امریکہ، روس، چین، متحدہ ارب امارات اور سنگاپور کی کمپنیوں کی لائن لگ گئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)اہم ترین پاکستانی منصوبہ،امریکہ، روس، چین، متحدہ ارب امارات اور سنگاپور کی کمپنیوں کی لائن لگ گئی، آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ کئی مشہوربین الاقوامی توانائی کمپنیوں پاکستان میں ایل این جی امپورٹ، گیس ٹرمینل اور پائپ لائنوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔امریکہ، روس، چین، متحدہ ارب امارات اور سنگاپور کی کئی بڑی کمپنیاں اور سرمایہ کار حکومت پاکستان کی جانب سے صاف ایندھن کے شعبہ میں غیر معمولی دلچسپی سے متاثر ہیں، انکا اعتماد بڑھ رہا ہے اوروہ اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تاکہ دو ارب مکعب فٹ کا شارٹ فال پورا کیا جا سکے۔ غیاث پراچہ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سی این جی سیکٹر کیلئے گیس امپورٹ پالیسی بنا رہی ہے جس سے آئل و گیس کا امپورٹ بل کم ہو جائے گااور سی این جی کا شعبہ اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ مکینزم کے مطابق کام کر سکے گا۔ اس سے گیس کے مقامی ذخائر پر دباﺅ کم ہو جائے گا جبکہ نئی پائپ لائن ڈلنے اور تقسیم کا نظام بہتر کرنے کی کوششوں سے نظام بہتر ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دسمبر2016 تک دونوں مقامی گیس کمپنیوں کی Swap Capacity میں اضافہ ہو جائے گا اور مزید ٹرمینل بننے سے توانائی کا بحران برائے نام رہ جائے گاجس سے سی این جی اور یوریا سیمت تمام شعبوں میںمزید سرمایہ کاری کی راہیں کھل جائینگی۔ غیاث پراچہ نے مزید کہا کہ جلد ہی سی این جی کی مسلسل سپلائی بحال ہو جائے گی جس کے بعد صارفین کے مسائل ختم ہو جائینگے جبکہ انھیں بچت بھی ہو گی کیونکہ سی این جی پٹرول کی سستی ہو گی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…