جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.2فیصداضافہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک ) ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کی بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.20 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 3.58 فیصد کا اضافہ ہو گیا جس کی بڑی وجہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ بنی۔
پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس) سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 10 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں سب سے کم اضافہ 8 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے 0.06 فیصد ہوا جبکہ 12ہزار روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی 0.11 فیصد، 18ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.15فیصد، 35ہزار روپے تک ا?مدن والوں کے لیے 0.20 اور 35 ہزار روپے تک ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.27فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ اضافہ زندہ مرغی کی قیمت میں 7.15 فیصد کا ہوا جو 133.24 روپے سے بڑھ کر 142.76 روپے فی کلوگرام ہوگئی، اس کے علاوہ لہسن کے نرخ 4.58 فیصد کے اضافے سے 183.41 سے بڑھ کر 191.81 روپے فی کلوگرام، ایل پی جی کی قیمت 3.51فیصد کے اضافے سے 1158.16 سے بڑھ کر 1198.82 روپے فی گھریلو سلنڈر (11کلوگرام)، سگریٹ 2.61فیصد کے اضافے سے 57.71 روپے فی پیکٹ، کیلے2.02 فیصد کے اضافے سے 61.62 روپے فی درجن، دال ماش 1.67 فیصد بڑھ کر246.45 روپے فی کلوگرام، انڈے0.76 فیصد بڑھ کر 102.22 روپے فی درجن، گندم0.28 فیصد کے اضافے سے 353.60 روپے فی 10 کلوگرام اور سرخ مرچ پاو¿ڈر (کھلا) کی قیمت 0.27فیصد بڑھ کر 272.38 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔
اس کے علاوہ بکرے کا گوشت0.24 فیصد، دودھ تازہ 0.18 فیصد، گڑ0.17 فیصد، سرسوں کا تیل0.17 فیصد، دہی0.16 فیصد، ٹماٹر 0.14 فیصد، دال چنا0.13 فیصد، دال مسور0.10 فیصد، دال مونگ0.07 فیصد اور ویجیٹیبل گھی کھلا 0.03 فیصد مہنگا ہوگیا جبکہ 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، سب سے زیادہ کمی پیاز کے نرخ میں 4.84فیصد کی ہوئی۔
جس سے پیاز ملک میں اوسطا55.13فیصد سے گھٹ کر 52.46 روپے فی کلوگرام دستیاب ہے جبکہ چینی 2.16 فیصد کی کمی سے 57.20 روپے فی کلو گرام، نہانے کا صابن0.79 فیصد گھٹ کر 36.47 روپے فی کس، ا?لو 0.52 فیصد کی کمی سے 32.50 روپے فی کلوگرام، پکانے کا تیل (ٹن)0.32 فیصد کمی سے 455.53 روپے فی ڈھائی کلو، ا?ٹا 0.09فیصد کی کمی سے 398.58 روپے فی 10کلوگرام اور ویجیٹیبل گھی (ٹن) 0.07 فیصد کمی سے 447.76 روپے فی ڈھائی کلو ہوگیا، اس کے علاوہ چاول، سادہ بریڈ، چائے کی پتی اور خشک دودھ سمیت 27 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں برقرار رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…