ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سی سی پی کا مسابقتی کارواں پنجاب میں داخل ہوگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) مسابقتی کمیشن(سی سی پی) کامسابقتی قوانین کی آگہی مہم کیلیے اسلام آباد سے شروع ہونے والا قومی روڈ شو نامی مسابقتی کارواں خیبر پختونخوا میں بیداری مہم کے بعد پنجاب میں داخل ہوگیا۔گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پنجاب میں یہ کارواں کاروباری برادری کو مسابقتی قانون پر بریفنگ دیگا، سی سی پی کی ٹیمیں پیر کو گجرات چیمبر آف کامرس میں سیمینار سے روڈ شوز کاآغاز کرینگی،پھر 15 دسمبر کو سیالکوٹ، 16گجرانوالہ، 17 فیصل آباد، 19 کو جھنگ اور 21 دسمبر کو سرگودھا چیمبر اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز میں سیمینارز منعقد کرینگی، مسابقتی کارواں ملتان میں 29 اور بہاولپور میں 30 دسمبر کو سیمینارز کے بعد پنجاب میں روڈ شو مکمل کر لے گا۔
جس کے بعد سندھ کا رخ کیا جائیگا۔ اعلامیے کے مطابق مسابقتی کارواں سی سی پی کا بڑا ایڈووکیسی اقدام ہے جس کا مقصد قانون کی آگہی اور شعور بیدار کر کے مضبوط کاروباری تعمیلی کلچر کو فروغ دینا ہے، روڈ شو سے اسٹیک ہولڈرز کو رابطے میں لا رہا ہے جن میںکثیرقومی کمپنیاں،ایس ایم ایزاور پیشہ وارانہ ادارے شامل ہیں، مسابقتی کارواں کو کاروباری حلقوں میں زبردست پزیرائی مل رہی ہے اور مزید ادارے اس قومی
روڈ شو میں شمولیت کیلیے سی سی پی سے رابطے میں ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…