لاہور/اسلام آباد (نیوزڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے اسلام آباد مےں ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے سےاسی امور کے ڈائرےکٹر جسپر مولر سورنسن کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی۔ملاقات مےں پنجاب حکومت اورڈنمارک کے درمےان توانائی کے شعبہ مےں تعاون خصوصاً ونڈ پاور پراجےکٹ پر تبادلہ خےال ہوا۔ڈنمارک کے وفد نے توانائی کے شعبے بالخصوص ونڈپاورپراجےکٹ مےں سرماےہ کاری مےں دلچسپی کا اظہارکےا۔ڈےنش کمپنی وےسٹاس پاکستان، پنجاب مےں 1000 مےگاواٹ کا ونڈ پاور پراجےکٹ لگائے گی۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ڈنمارک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کےلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔لوڈ شےڈنگ کے خاتمے کےلئے متبادل ذرائع سے بجلی پےدا کرنے پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ڈنمارک کی کمپنےوں کی توانائی کے شعبے مےں سرماےہ کاری کرنے مےں دلچسپی کا خےر مقدم کرتے ہےں ۔حکومت امداد کی بجائے سرماےہ کاری اور باہمی تجارت کو فروغ دےنے کی پالےسی پر عمل پےرا ہے ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب مےں توانائی کے شعبے مےں سرماےہ کاروں کو خصوصی سہولتےں دی جارہی ہے ۔پاکستان مےں ڈنمارک کی کمپنےوں کےلئے توانائی کے شعبہ مےں سرماےہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے ۔ ڈنمارک کے سرماےہ کارتوانائی کے شعبے مےںسرماےہ کاری کے حوالے سے دی جانےوالی سہولتوںسے فائدہ اٹھائےں۔انہوںنے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کو تےزرفتاری سے مکمل کرنا ہماری پہلی ترجےح ہے ۔توانائی کے دےگر منصوبوں کی طرح ونڈ پاور پراجےکٹ کے منصوبے کو بھی شفافےت اورتےزرفتاری سے پاےہ تکمےل تک پہنچانے کے خواہاں ہےں۔ ڈےنش کمپنی وےسٹاس پاکستان کوپنجاب مےں ونڈ پاور پراجےکٹ لگانے کےلئے تمام ممکنہ معاونت اورسہولتےں دےں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے مابےن دوستانہ تعلقات موجود ہےں۔ونڈ پاور پراجےکٹ پر عملدر آمد سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کو مزےد فروغ ملے گا۔ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے سےاسی امور کے ڈائرےکٹر جسپر مولر سورنسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مےں ہوا سے بجلی پےدا کرنے کے بہت زےادہ مواقع موجود ہےںاورڈنمارک کی کمپنیوں نے اس پربہت کام کےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت کی متبادل ذرائع سے توانا ئی کے حصول کے منصوبوں کےلئے فراہم کردہ سہولتےں قابل تعرےف ہےں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ڈنمارک کے مابےن قرےبی تعلقات موجود ہےں۔توانائی کے شعبوں مےں تعاو ن سے دونوں ممالک مےں معاشی تعلقات مزےد بہتر ہوں گے۔ ڈنمارک کی کمپنی وےسٹاس دنےا کی ونڈ ٹربائن مےنوفےکچرکی اےک بڑی کمپنی ہے اورےہ کمپنی پاکستان کوونڈ ٹےکنالوجی منتقل کرنے کی خواہاں ہےں۔ملاقات کرنے والے وفد مےں اسلام آباد مےں ڈنمارک کے سفارتخانہ کی ناظم الاامور ہےلی نےلسن، کمرشل قونصلر اثر قرےشی،کمرشل اےڈوائزراسلم پروےز،وےسٹاس پاکستان کے ڈائرےکٹر عمران شفےق اورسلےم انور شامل تھے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
اقرار الحسن کو تینوں بیویوں کے ساتھ ڈنر کرنا مہنگا پڑگیا
-
چینی کی نئی سرکاری قیمت مقررکردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
لیبیا کے آرمی چیف کا طیارہ کیوں تباہ ہوا؟ آخری پیغام سمیت اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
سی سی ڈی نے 3بیٹے، داماد اور بھائی کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا، خاتون عدالت پہنچ گئی
-
چینی ساختہ خالص دوا پاکستان میں فروخت کی منظوری مل گئی
-
امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا
-
راولپنڈی،شادی کا جھانسہ دیکرخاتون سے3سال تک جنسی زیادتی، حمل ضائع کروانے کے بعد قتل کی دھمکیاں















































