ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

تیل کی قیمتیں 7سال کی کم ترین سطح پر ،پاکستانی حکومت کے فیصلے پر عوام ششدر

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوزڈیسک)تیل کی قیمتیں 7سال کی کم ترین سطح پر ،پاکستانی حکومت کے فیصلے پر عوام ششدر،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں سات سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں اس وقت گزشتہ سات سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جنوری کے سودے دو ڈالر بتیس سینٹ کمی کے بعد سینتیس ڈالرپینسٹھ سینٹس فی بیرل میں طے ہوئے۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ تیل برآمد کرنےو الے ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کیے جانے کے سبب تیل کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے کیونکہ مارکیٹ میں ضرورت سے زائد خام تیل دستیاب ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے وزارت خزانہ کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں پٹرول کی قمیت میں کمی اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 5 پیسے فی لٹر، لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 36 پیسے فی لٹر، مٹی کے تیل کی قیمت 79 پیسے فی لٹر کمی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 42 پیسے اور ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی 87 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…