جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستان کو کس ملک سے کتنا زرمبادلہ بھیجاگیا؟ جانیئے ٹاپ ٹین ممالک کے بارے میں

datetime 11  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مالی سال 16 کے ابتدائی پانچ مہینوں (جولائی تا نومبر)کے دوران 8098.25 ملین امریکی ڈالر وطن بھجوائے جس سے م س 15 کے اسی عرصے میں بھجوائی گئی رقم 7528.10 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7.57 فیصد کی نمو ظاہر ہوتی ہے۔ نومبر 2015ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1591.75 ملین ڈالر تھی جو اکتوبر 2015ءکے مقابلے میں 3.36فیصد زائد، اور نومبر2014ءکے مقابلے میں 18.45 فیصد زائد ہے۔ بلحاظ ملک نومبر2015ءکی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 487.28 ملین ڈالر ،349.83ملین ڈالر، 231.28ملین ڈالر، 188.88ملین ڈالر، 189.43 ملین ڈالر، اور 29.42 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ نومبر2014 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب 429.09ملین ڈالر، 272.87ملین ڈالر، 189.95ملین ڈالر، 163.70ملین ڈالر، 152.45 ملین ڈالر اور 24.53 ملین ڈالر تھیں۔ نومبر 2015 کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 115.63ملین ڈالر رہیں جبکہ نومبر 2014 میں ان ملکوں سے موصولہ 111.17 ملین ڈالر تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…