ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بیرونی فضائی سفرپرٹرمینل ٹیکس نہیں لگایا،سندھ حکومت

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاق اور سندھ کے درمیان ملک میں ایئرپورٹس پر بیرون ملک سفر کرنے والوں پر عائد کردہ ٹرمینل ٹیکس پر تنازع شدت اختیار کر گیا، سندھ حکومت نے وفاق پر واضح کردیا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والوں پر کسی قسم کا ٹرمینل ٹیکس عائد نہیں کیا۔”قومی اخبار‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی)کی جانب سے وفاق کو خط لکھا گیا جس میں 14ستمبر 2015کو فنانس ڈویڑن اسلام آباد میں منعقدہ وزرائے خزانہ اجلاس کے منٹس کا حوالہ دیا گیا ہے کہ منٹس آف میٹنگ کے پیراگراف نمبر 10میں کہا گیاکہ سندھ حکومت کی جانب سے اوور سیز پاکستانیوں پر ٹیکس عائد کیا گیا ہے اورپیرا گراف نمبر 11 میں کہا گیا کہ سندھ حکومت انٹرنیشنل ٹریول پر عائد کردہ ٹیکس پر نظر ثانی اور اسے ختم بھی کرسکتی ہے۔ خط میں کہا گیاکہ مذکورہ اجلاس کے منٹس میں سندھ کی جانب سے انٹرنیشنل ٹریول پر ٹیکس عائد کرنے کا بتایا گیا ہے جبکہ سندھ حکومت کی طرف سے ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل ٹریول کیلئے ایسا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔لہٰذا فنانس ڈویڑن سے درخواست ہے کہ سندھ ریونیو بورڈ کو سندھ سیلز ٹیکس ا?ن سروسز ایکٹ 2011 کی اس شق کے بارے میں آگاہ کیا جائے جس کی تشریح کو وفاق نے بنیاد بناتے ہوئے منٹس آف میٹنگ میں حوالہ دیا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں و ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ٹریول کے لیے مسافروں پر ٹرمینل ٹیکس عائد کیا ہے کیونکہ سندھ حکومت نے ایسا کوئی ٹرمینل ٹیکس عائد نہیں کیا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…