اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی ہدایات پر وائرلیس لوکل لوپ (ڈبلیو ایل ایل)آپریٹرز نے یکم دسمبر 2015 سے ڈبلیو ایل ایل کنکشنز، بائیو میٹرک ویری فیکیشن سسٹم (بی وی ایس) کے ذریعے جاری کرنا شروع کر دیے ہیں۔گزشتہ روزجاری کردہ اعلامیے کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے میں ڈبلیو ایل ایل آپریٹرزنے 30نومبر2015 تک اپنے کسٹمر سروس سینٹرز میں بی وی ایس نصب کرنا تھے، پہلے مرحلے کی کامیابی سے تکمیل کے بعد وائرلیس لوکل لوپ کنکشنز مثلا ًوی فون، ای وی او، ونگل، وائرلیس ڈونگلزوغیرہ بائیو میٹرک ویری فیکیشن ہی کے ذریعے جاری ہو رہے ہیں۔
اب تک 4 آپریٹرز پی ٹی سی ایل، وائی ٹرائب، کیوبی اور وطین نے اپنے کسٹمر سروس سینٹرز پر بی وی ایس نصب کر لیا ہے، بی وی ایس نصب کرنے کے احکام پر تعمیل کے لیے پی ٹی اے کی ٹیمیں ملک بھر میں سختی سے نگرانی کر رہی ہیں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے آپریٹرزکے ذریعے اس کی اصلاح کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ دوسرے مرحلے میں تمام ڈبلیو ایل ایل فرنچائز اور ریٹیلر پر31دسمبر2015تک بی وی ایس نصب ہوجائے گا جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں 29فروری2016 تک ڈبلیو ایل ایل کے موجودہ کنکشنز کو بھی بی وی ایس نظام کے ذریعے تصدیق کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بی وی ایس نظام کا آغاز 2014 میں کیا گیا تھاجسے 2015 میں موبائل فون سمز کی تصدیق کے لیے استعمال کیا گیا۔
ای وی او اور چارجی صارفین کے نام پی ٹی اے کا اہم پیغام
9
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں