تہران (نیوزڈیسک)ایران میں پاکستان کے راستے گیس پائپ لائن منصوبے میں بھارت کی عدم دلچسپی کے باعث بھارت سے سمندر کے راستے ایک اور گیس پائپ لائن بچھانے پر بات چیت شروع کر دی ہے جس پر 4.5ارب ڈالر لاگت آئیگی ۔چین کی نیشنل ایرانی گیس ایکسپورٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر علی رضا کمیلی نے عالمی توانائی پالیسی سربراہ اجلاس سے خطاب کے دور ان بتایا کہ یہ پائپ لائن ایرانی ساحل سے عمانی سمندر کے راستے بحیرہ ہند سے گزرے گی اور گجرات تک پہنچے گی اس پائپ لائن کے ذریعے31.5ملین مکعب میٹر گیس روزانہ فراہم کی جائیگی اور یہ منصوبہ ضروری انتظامات اور سمجھوتوں کے بعد شروع ہو کر دو سال میں مکمل ہوگا ۔واضح رہے کہ ایران سے پاکستان کے راستے گیس پائپ لائن منصوبے میں بھارت کو شامل کیا گیا تھا لیکن وہ 2007ءمیں اس سے الگ ہوگیا بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے میں پیشرفت کررہے ہیں اور اگر بھارت نے اس میں دلچسپی ظاہر کی تو ہم ضرور جائزہ لینگے اور بھارت کی شمولیت کا خیرمقدم کرینگے ۔