ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جرمنی نے پاکستانیوں کو نیا گرُ سکھادیا،روزانہ بجلی کی بڑی بچت،حکومت کو اہم پیشکش

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک) ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے وفاقی حکومت کو از سر نو 200میگاواٹ بجلی بچانے کی مشروط پیشکش کر دی گئی ،وزیر اعظم نواز شریف نے 4متعلقہ محکموںسے اپٹما کی تجویز قابل عمل ہونے یا نہ ہونے بارے سفارشات طلب کر لیں۔ ذرائع کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسویسی ایشن(اپٹما) کی جانب سے حکومت کو بھجوائے گئے ایک مرسلہ میں کہا گیا ہے کہ اپٹما نے اپنی مدد آپ کے تحت جرمنی کے ایک ٹیکنیکل ادارے کے ذریعے اپٹما نے ایک خصوصی ٹریننگ پروگرام شروع کر رکھا ہے جس کے تحت انجینئرز اور عملہ کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے کہ بجلی کے ضیاع کو روک کر بجلی کی کیسے بچت کی جا سکتی ہے۔اپٹما نے پائلٹ پروگرام کے تحت 25ٹیکسٹائل ملوں میں یہ پروگرام ابتدائی طور پرشروع کیا ہے جس کے تحت 18ٹیکسٹائل ملیں اس پروگرام کے تحت روزانہ 18میگاواٹ بجلی کی بچت کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں وفاقی حکومت کوباور کروایا گیا ہے کہ مذکورہ بجلی کی بچت کے پروگرام کو وسعت دینے کیلئے سرمائے کی ضرورت ہے۔ جس کے لئے حکومت کا تعاون اشد ضروری ہے تا کہ ایسی ٹیکسٹائل ملیں جو بجلی کی بچت کرنا چاہتی ہیں انہیں بینکوں سے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں اور وہ اپنی اپنی ٹیکسٹائل ملوں میں عملہ کو تربیت دے کر بجلی کے ضیاع کو روکیں اور بجلی کی بچت کر سکیں کیونکہ مہنگی بجلی اور زیادہ استعمال کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی پیداواری لاگت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔حکومت کے تعاون سے نہ صرف 200میگاواٹ بجلی کی بچت ہو گی بلکہ بجلی کی بچت سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔ذرائع کے مطابق اپٹما کی تجویز پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 4متعلقہ محکموںپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، خزانہ، پانی و بجلی اور انڈسٹریز سے اپٹما کی تجویز قابل عمل ہونے یا نہ ہونے کی بابت سفارشات طلب کر لی ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس تجویز کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھاجائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…