اسلام آباد((نیوزڈیسک)عالمی بینک نے پاکستان کومختلف منصوبوں کیلئے 5ارب84کروڑڈالرقرضہ دینے کی منظوری دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے فاٹاکے علاقوں سے بے گھر ہونیوالوں کی بحالی کیلئے25کروڑڈالرپاورٹرانسمیشن کی بہتری کیلئے42کروڑڈالر،بلوچستان واٹرمینجمنٹ منصوبوں کیلئے30کروڑڈالر،داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ کے منصوبے کیلئے اضافی53کروڑڈالرتربیلاہائیڈرل پاورپراجیکٹ کیلئے25کروڑڈالر،کراچی واٹرمنصوبے اورسیوریج منصوبوں کیلئے30کروڑڈالر،پوٹھوہارمیں پانی کے منصوبے کیلئے 20کروڑڈالر،توانائی کی پیداواربڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالرسمیت دیگرمنصوبوں کیلئے مجموعی طورپر5ارب84کروڑڈالرکاقرضہ دینے کی منظوری دیدی