اسلام آباد(نیوزڈیسک )قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے چالیس ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کا جواز پیش کیا وہ کہتے ہیں نئے ٹیکس درآمدی اشیاءپر لگائے گئے عام آدمی متاثر نہیں ہو گا۔ نئے ٹیکسز پر تنقید کا ذکر کرتے ہوئے اسحاق ڈار غصے میں آ گئے اور بولے ہاں کتے ، بلیوں کی خوراک پر ٹیکس لگایا۔ پالتو جانوروں کے ساتھ تصاویر بنوانے والوں کو پیسے بھی دینا ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے پی آئی اے کو کارپوریشن بنانے کیلئے جاری کیے گئے آرڈیننس کا دفاع کیا تاہم اپوزیشن جماعتوں نے قومی ایئر لائن کی نجکاری پر ایوان سے واک آﺅٹ کیا۔