جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

تیل کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

datetime 6  دسمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(آئی این پی)پیٹرول برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم (اوپیک) نے ویانا میں منعقدہ متنازع اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی نہیں لائی جائے گی۔یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عالمی منڈی میں تیل کی وافر مقدار موجود ہے۔ ڈیڑھ سال قبل، ایک بیرل تیل کے نرخ 100 ڈالر تھے، جو اب فی بیرل 40 ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ماضی میں اوپیک ممالک دنیا کی تیل کی پیداوار کی تقریبا ًایک تہائی پیدا کیا کرتے تھے، وہ مربوط طریقے سے پیداواری حد کا تعین کرتے تھے اور رسد میں کمی اختیار کرتے تھے، تاکہ خام تیل کے نرخ زیادہ رہیں۔اِس بار، تیل کے وزرا کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچ پائے۔امکان اِس بات کا ہے کہ ضرورت سے زیادہ رسد کا موجودہ رجحان جاری رہے گا، ایسے میں جب ایران پر بین الاقوامی پابندیاں ختم ہونے والی ہیں، جس کے سبب ایرانی تیل کی برآمدات محدود ہو کر رہ گئی تھیں۔انڈونیشیا پھر سے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے، جس کے بعد تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی کْل رکنیت بڑھ کر 13 ہوگئی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…