بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کے شانکسی صوبے میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں میں لوگ دیوانہ وار اس نئے کاروبار کی طرف جارہے ہیں جس میں آن لائن رہتے ہوئے اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کررہے ہیں جب کہ اس گاؤں کا نام ’’نین لوئی‘‘ رکھا گیا ہے جس کا مطلب ’’چین کا اسٹاک ٹریڈنگ دیہات‘‘ ہے۔اس وقت چینی اسٹاک ایکسچینج گزشتہ 7 برس کے مقابلے میں بلندی کو چھو رہی ہے اور آن لائن رہتے ہوئے اچھی رقم بنانا آسان ہے اور اس کے لیے ضروری معلومات اور ٹریڈنگ کے گر آنے چاہئیں۔ چین کے گاؤں کے لوگوں کو جب اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کا علم ہوا تو بہت کم وقت میں لوگوں کی بڑی تعداد نیٹریڈنگ شروع کردی اور اس کے بعد گاؤں کے سربراہ کے گھر میں اسٹاک مارکیٹ کا مرکز قائم کردیا گیا جہاں تمام گاؤں والے سرمایہ کاری کے لیے جمع ہوتے ہیں۔گاؤں کے ایک کاشتکار کے مطابق اس نے اسٹاک میں 8 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور خوب منافع کمایا جب کہ دوسرے کسان نے بھی 5 سال قبل صرف 820 ڈالر سے کاروبار شروع کیا تھا جس سے وہ اب تک 33 ہزار ڈالر سے زائد کما چکا ہے۔ اس چینی گاؤں کے لوگ دیوانہ وار اسٹاک ایکسچینج کے کام میں مگن ہیں جس کے اس گاؤں کا نام بھی ’’چین اسٹاک کریڈٹ‘‘ دیہات رکھ دیا گیا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں