جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ہوشیار! ایک اور ٹیکس بم تیاری کے آخری مراحل میں

datetime 4  دسمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس(ویٹ)موڈ میں دوبارہ جنرل سیلز ٹیکس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جس کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)اور آئی ایم ایف و عالمی بینک کی ٹیم کے درمیان 6دسمبر سے دبئی میںمذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے لیے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی سربراہی میں چیئرمین ایف بی آر نثار محمد اور دیگر ممبران پر مشتمل ٹیم دبئی جائے گی اور ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام آئی ایم ایف و عالمی بینک حکام کی ٹیم کو ویٹ موڈ میں سنگل ڈیجٹ سیلز ٹیکس عائد کرنے سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دیں گے، آئی ایم ایف کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے حوالے سے ماہرین کی ٹیم کے لوگ بھی اس حوالے سے ایف بی آرکو اپنی تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے پاکستان میں پوری سپلائی چین کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس یا ویٹ موڈ میں جی ایس ٹی لاگو کرنے پر زور دیا جارہا ہے جس کے لیے ماضی میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس متعارف کرانے کی کوشش بھی کی جا چکی ہے جوکامیاب نہیں ہوسکی، دبئی مذاکرات میں پاکستانی اقتصادی ٹیم رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کی ٹیکس وصولیوں اور 4 ماہ میں 40ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے نئے ریونیو اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو 55کروڑ ڈالر کی نئی قسط کے اجرا کے حوالے سے کیس پیش ہوگا اور توقع ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ میں اس کی منظوری دے دی جائے گی جس کے بعد رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو یہ رقم موصول بھی ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق اگرآئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ ویٹ موڈ میں جی ایس ٹی لاگو کرنے کی تجویز پر اتفاق ہوتا ہے تو اس صورت میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس موڈ میں جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 10فیصد سے کم رکھی جائے گی جو 6 سے 9 فیصد کے درمیان ہوگی البتہ اس ٹیکس کا اطلاق ہر مرحلے پر ہوگا تاہم اس کی ایڈجسٹمنٹ لی جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تجویز کی منظوری کی صورت میں پوری سپلائی چین کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…