ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔۔منی بجٹ کے بعد ڈالر کو پر لگ گئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)بینک ٹرانزیکشن پرعائد ودہولڈنگ ٹیکس کی وجہ سے تجارتی شعبوں کی امریکی ڈالر میں باہمی لین دین اور40 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہونے پرملکی معیشت کے حوالے سے منفی قیاس آرائیوں وافواہوں کے باعث اوپن مارکیٹ میںامریکی ڈالر کی قدربڑھ کر 108 روپے کے قریب پہنچ گئی۔مارکیٹ میں اگرچہ قیمت 107.40 روپے ہے تاہم مذکورہ قیمت پرڈالر دستیاب نہیں اور طلب گاروں کو ڈالر 107.60 تا107.80 روپے کے حساب سے ڈالرمل سکا، اس طرح رواں ہفتے کے ابتدائی 3 یوم کے دوران ڈالر کی قدر میں 40 تا80 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے، انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بڑھ کر105.57 روپے پر آگئی ہے۔اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد امریکی ڈالر کی ڈیمانڈ میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں میں یہ تاثر ابھر کر سامنے آرہا ہے کہ حکومت کمزور معاشی حالات کے پیش نظر اضافی ٹیکسز عائد کررہی ہے اور کمزورمعیشت کی صورت میں امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدرمزید تنزلی کا شکار رہے گی، انہی خدشات کے سبب سرمایہ کاروں نے ڈالر کی خریداری کرکے ہولڈ کرنا شروع کردیا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں طلب کے مطابق ڈالر کی رسد نہیں، ان عوامل کے باعث خطرہ ہے کہ امریکی ڈالر نئے ریکارڈ قائم کریگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…