اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ودہولڈنگ ایجنٹس کو ٹیکس دہندگان سے ٹیکس کٹوتی کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے پر سروس چارجز فراہم کرنے کی تجویزکی مخالفت کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس اصلاحات کمیشن (ٹی آرسی) کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ ودہولڈنگ ایجنٹس کو کٹوتی کی جانے والی ٹیکس رقم کی مخصوص شرح بطور زرتلافی فراہم کرنے کا اعلان کیا جائے، اس سے ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کی حوصلہ افزائی ہوگی اور سرکاری و نیم سرکاری اور نجی سطح پر ودہولڈنگ ٹیکس ایجنٹس کسی بھی قسم کی بلوں کی ادائیگی پر سپلائرز سے کی جانے والی ودہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی رقوم بروقت قومی خزانے میں جمع کرائیں گے، اس سے ان ودہولڈنگ ایجنٹس کو بھی فائد ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور نجی ادارے و کمپنیاں اشیا و خدمات کی سپلائی پر ٹیکس کا مخصوصی حصہ ودہولڈ کرکے ٹیکس دہندہ کے ایما پر ایف بی ا?رکو جمع کراتے ہیں اور باقی ٹیکس واجبات ٹیکس دہندہ کو اپنی ٹیکس ریٹرن کے ساتھ جمع کرانا ہوتے ہیں جس میں ودہولڈ کی جانے والی ٹیکس کی رقم بھی ایڈجسٹ ہو جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی ا?ر کو موصول ہونے والی رپورٹس میں بہت سے کیس سامنے آئے ہیں جن میں ودہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے ٹیکس دہندہ سے کٹوتی کردہ رقم قومی خزانے میں بروقت جمع نہیں کرائی جاتی جس سے ٹیکس ریونیو متاثر ہوتا ہے۔
اسی طرح بہت سے کیس ایسے بھی ہیں جہاں ود ہولڈنگ ایجنٹس کی جانب سے ٹیکس دہندہ سے کی جانے والی ٹیکس کٹوتی کی رقم جمع کرا دی جاتی ہے مگر ٹیکس دہندہ کی جانب سے اپنے گوشواروں میں اسے ظاہر نہیں کیا گیا ہوتا اور نہ ہی بقایا واجبات جمع کرائے گئے ہوتے ہیں مگر ان کیسوں کی نشاندہی اور تحقیقات آڈٹ میں ہوتی ہے جس میں ریکارڈ کی چھان بین کی جاتی ہے مگر اس سارے پراسیس میں ریونیو متاثر ہوتا ہے اور مقدمہ بازی بڑھ جاتی ہے کیونکہ جب ٹیکس اتھارٹیز کی جانب سے ٹیکس ڈیمانڈ ریز کی جاتی ہے تو بہت سے لوگ مقدمہ بازی میں چلے جاتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تجویز کا مقصد بھی یہی تھا کہ ریونیو بروقت قومی خزانے میں جمع ہو اور مقدمے بازی میں کمی ہو تاہم ایف بی آر نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور ٹیکس اصلاحات کمیشن کو اس تجویز کے ماننے سے پیدا ہونے والے نئے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس بارے میں دستیاب دستاویز میں بتایا گیاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی اس تجویزکی حمایت نہیں کی اور اسے موخر کردیا گیا ہے۔
ودہولڈنگ ایجنٹس کوسروس چارجز دینے کی مخالفت
29
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں