ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ؛ پاکستان نے جاپان سے حریف ممالک کے برابر مراعات مانگ لیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے جاپان کو ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کیلیے بھارت کے برابر مراعات مانگتے ہوئے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاپانی حکام سے آئندہ سال مذاکرات ہوں گے۔وزارت تجارت کے حکام کے مطابق پاکستان نے جاپان سے دوطرفہ تجارت میں اضافے اور اس میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وزارت تجارت کے توسط سے تجارت، سرمایہ کاری اور متعدد شعبوں میں تعاون پر دونوں ملکوں کے حکام کا رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے جاپان سے ٹیکسٹائل ٹیرف کم کر کے بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک کے برابر لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات بنگلہ دیش، بھارت اور آسیان ممالک کی ٹیکسٹائل کا جاپانی منڈیوں میں مقابلہ کر سکیں، جاپان میں بھارت کی ٹیکسٹائل اشیا انتہائی کم ٹیرف پر درآمد کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی برآمد کنندگان کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان ممالک کے مقابلے میں پاکستانی ٹیکسٹائل پراوسطاً 5.36 فیصد زائد ٹیکس عائدہے، گزشتہ سال جاپان نے 38 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات درآد کیں جس میں پاکستان کا حصہ 12.3کروڑ ڈالر تھا۔پاکستان کا موقف ہے کہ برابری کے ٹیرف کی بدولت جاپان کو پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، وزارت تجارت کو آئندہ سال کے اوائل میں جاپان سے ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے کیلیے مذاکرات کی توقع ہے، پاکستان نے مطالبات سے جاپان کو آگاہ کر دیا ہے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں۔ ذرائع کے مطابق جاپانی حکام نے بھی اس حوالے سی مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…