ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اسٹیل شیٹس کی درآمد میں ٹیکس چوری پکڑی گئی

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) کسٹمز اپریزمنٹ کلکٹریٹ ایسٹ نے مس ڈیکلریشن کے ذریعے اسٹیل شیٹس کے 33کنٹینرزکی کلیئرنس کے عمل کو ناکام بناتے ہوئے قومی خزانے کو1.3 کروڑ روپے کے نقصان سے بچا لیا۔ذرائع نے ’ایکسپریس‘ کوبتایاکہ درآمدکنندہ کمپنی میسرزعمراینڈکمپنی نے نیوزی لینڈسے 5کروڑروپے کے اسٹیل شیٹس کے 33 کنٹینرزپر مشتمل کنسائمنٹس درآمدکیا جسے کم ویلیوپرکسٹمزکلیئرنس کیلیے مس ڈیکلریشن کی گئی اوردرآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ زاہدامپیکس کے ساتھ مل کر این ایل سی ٹرمینل سے اسٹیل شیٹ کو پرائم کوالٹی ظاہرکیاجبکہ کنٹینرزسے سیکنڈری کوالٹی کی اسٹیل شیٹ کلیئر کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ ایسٹ ماجد یوسفانی کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پرتشکیل دی جانے والی آر اینڈ ڈی کی خصوصی ٹیم نے مذکورہ کنسائمنٹ کی مشترکہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوا کہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ زاہد امپیکس کے ساتھ مل کرمحکمہ کسٹمز میں داخل کرائے گئے گڈزڈیکلریشن میں اسٹیل شیٹس کی سیکنڈری کوالٹی کوپرائم کوالٹی ظاہرکرتے ہوئے قومی خزانے کو 1 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکانقصان پہنچانے کی کوشش کی۔واضح رہے کہ اسٹیل شیٹ کی پرائم کوالٹی پر10فیصدکسٹم ڈیوٹی جبکہ اسٹیل شیٹ سیکنڈری کوالٹی کے کنسائمنٹ 20فیصدکسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی پر کلیئرکیے جاتے ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ درآمدکنندہ کی جانب سے اسٹیل شیٹ پرائم کوالٹی ثابت کے لیے ملزٹیسٹ سرٹیفکیٹ بھی جعلی پیش کیا تاہم اپریزمنٹ ایسٹ نے تمام حقائق کو مدنظررکھتے ہوئے درا?مدکنندہ کے خلاف کنٹراوینشن رپورٹ بناتے ہوئے متعلقہ ایڈجیوڈیکشن کلکٹریٹ کو ارسال کر دی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…