اسلام آباد(نیوزڈیسک) اکتوبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 81پیسے سستی ہونے کا امکان ہے، ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے درخواست جلد نیپرا کو بھیجی جا رہی ہے۔ترجمان وزارت پانی وبجلی کے مطابق اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 81پیسے فی یونٹ کمی کی تجویز ہے اور وزارت پانی وبجلی کا ذیلی ادارہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یہ درخواست نیپرا کو ارسال کرے گا ، نیپرا اس درخواست پر سماعت کے بعداپنا فیصلہ سنائے گی ، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی یہ تجویز کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے ہو گی۔