اسلام آباد ( نیوزڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ کے دوران سٹیٹ بینک کے حکام کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر دھاتوں کی قیمت میں کمی کے باعث 5 روپے والے سکے کی لاگت 3 روپے 75 پیسے کی کمی سے ڈھائی روپے ہوگئی ہے۔ مرکزی بینک ابھی تک جنگ عظیم دوم کی مشینیں استعمال کررہا ہے جو ایک منٹ میں 80 سکے بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، جبکہ دنیا بھر میں ایک منٹ میں 800 سکے بنائے جاتے ہیں۔ مرکزی بینک کے حکام نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 10 روپے کے سکے کی منظوری دے دی گئی ہے ، اور رواں مالی سال 10 روپے کا سکہ متعارف کرا دیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں