اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے پاکستانی اشیا کی برآمدات بڑھانے کے لیے دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانوں و قونصلیٹ جنرلز میں ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی میں بھرپور مارکیٹنگ کیلیے ٹریڈ قونصلر و اتاشیوں کو بھی اہداف دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانوں میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کے لیے مستقل بنیادوں پر ڈسپلے سینٹرز قائم کرنے کی تجویز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی جانب سے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس تجویز کے حوالے سے فزیبلیٹی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
حکومت کا بیرون ملک ٹریڈمشنزکوبرآمدی اہداف دینے پرغور
24
نومبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں