ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعار ف کرادی گئی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان کے موبائل آپریٹر یوفون اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے اشتراک سے دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔ میزان یو پیسہ کے متعارف ہونے کے ساتھ اسلامک بینکنگ کے ذریعے صارفین پہلی بار پاکستان بھر میں رقم بھیج اور وصول کرسکیں گے۔ یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے علاوہ موبائل میں بیلنس بھی ڈلوایا جاسکتا ہے۔اس نئے اقدام کے بارے میں یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عبدالعزیز نے بتایاکہ اس نئی شراکت داری کے ساتھ ہمارا مقصد یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کی طاقت، میزان بینک کی مہارت اور یوپیسہ کی جغرافیائی طور پر موجودگی سے فائدہ اٹھایا جائے اور صارفین کو سہولت فراہم کرکے کامیابی کا ماحول پیدا کیا جائے۔میزان بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عرفان صدیقی نے بتایا کہ میزان بینک نے پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کی رسائی میں توسیع کے لئے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم 6کروڑ استعمال کنندگان کو خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنے تصور اسلامک بینکنگ پہلا انتخاب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک قدم کی دوری پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ کی صنعت میں اسلامی برانچ لیس بینکنگ کا پھیلاو پہلا سنگ میل ہوگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…