جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعار ف کرادی گئی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈڈیسک)پاکستان کے موبائلآپریٹر یوفون اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے اشتراک سے دنیا کی پہلی اسلامی برانچ لیس بینکنگ سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔ میزان یو پیسہ کے متعارف ہونے کے ساتھ اسلامک بینکنگ کے ذریعے صارفین پہلی بار پاکستان بھر میں رقم بھیج اور وصول کرسکیں گے۔ یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کے علاوہ موبائل میں بیلنس بھی ڈلوایا جاسکتا ہے۔اس نئے اقدام کے بارے میں یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عبدالعزیز نے بتایاکہ اس نئی شراکت داری کے ساتھ ہمارا مقصد یہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کی طاقت، میزان بینک کی مہارت اور یوپیسہ کی جغرافیائی طور پر موجودگی سے فائدہ اٹھایا جائے اور صارفین کو سہولت فراہم کرکے کامیابی کا ماحول پیدا کیا جائے۔ میزان بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عرفان صدیقی نے بتایا کہ میزان بینک نے پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات کی رسائی میں توسیع کے لئے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ہم 6کروڑ استعمال کنندگان کو خدمات کی فراہمی کے ذریعے اپنے تصور اسلامک بینکنگ پہلا انتخاب کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک قدم کی دوری پر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بینکنگ کی صنعت میں اسلامی برانچ لیس بینکنگ کا پھیلا ﺅپہلا سنگ میل ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…