پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

وفاقی وزیرخزانہ کی آمد کے باوجوداسٹاک مارکیٹ میں مندی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرخزانہ کے دورے و پی ایس ای کے قیام کا خیرمقدم، اسٹاک بروکرز کے اس پرتحفظات، نئی مانیٹری پالیسی کے متعلق خدشات اور خام تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی جیسے عوامل کراچی اسٹاک ایکس چینج کے نفسیات پر چھائے رہے اور بدھ کو کیپٹل مارکیٹ اتارچڑھاو¿ کے بعد مندی کے زیراثر رہی جس سے انڈیکس کی34000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد ایک بارپھر گرگئی، مندی کے سبب47 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے19 ارب42 کروڑ67 لاکھ35 ہزار 647 روپے ڈوب گئے۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے یکم جنوری2016 سے قیام کا اعلان تو کردیا گیا ہے لیکن اسٹاک بروکرز کی بڑی تعداد مذکورہ اقدام کے خلاف ہے، یہی وجہ ہے کہ کاروبارکے ا?غاز پرمارکیٹ میں رونما ہونے والی96.70 پوائنٹس کی تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈز، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور دیگر ا?رگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ58 لاکھ78 ہزار752 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے1 کروڑ23 لاکھ28 ہزار 322 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے23 لاکھ62 ہزار351 ڈالر اوراسٹاک بروکرز کی جانب سے11 لاکھ88 ہزار79 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جس سے مارکیٹ پرمندی کے بادل چھا گئے۔
نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 116.61 پوائنٹس کی کمی سے 33949.26 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس88.83 پوائنٹس کی کمی سے 20072.73 اور کے ایم ا?ئی30 انڈیکس 49.49 پوائنٹس کی کمی سے 16166.80 ہوگیا، کاروباری حجم منگل کی نسبت3.36 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 18 کروڑ44 لاکھ36 ہزار460 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار390 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 172 کے بھاو¿ میں اضافہ، 183 کے داموں میں کمی اور35 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…