ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پیٹ بوتل پریورپی ڈیوٹی ہٹانے کے باوجود پاکستان کیس لڑے گا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیرکی ہدایت پر وزارت تجارت نے یورپی یونین کی طرف سے پیٹ بوتل پر عائد ڈیوٹی ہٹانے کے باوجود ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں کیس جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا، ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر توقیر شاہ نے متعلقہ کمیٹی کے چیئرمین ولیم ڈیوی کو خط بھی لکھ دیا ہے۔
جس میں پاکستان کی طرف سے پیٹ پلاسٹک پر یورپی یونین کی عائد کاو¿نٹر ویلنگ ڈیوٹی کے کیس کو جاری رکھنے کی استدعاکی گئی ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کی ڈیوٹی سے بچا جا سکے، پاکستان یورپی یونین کے ڈیوٹی عائد کرنے کے میکنزم کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں اپنے دلائل پیش کرے گا۔
یاد رہے کہ پیٹ پلاسٹک پر یہ ڈیوٹی 30ستمبر 2010 کو نافذ کی گئی تھی جو پاکستان کے ڈبلیو ٹی او میں تصفیے کے لیے جانے کے بعد اس سال ستمبر میں ہٹا لی گئی تھی، یہ ڈیوٹی پاکستانی کمپنیوں پر 44.02 یورو فی ٹن، اماراتی کمپنیوں پر 42.34 یورو اور ایرانی کمپنیوں پر 139.70 یورو فی ٹن کے حساب سے عائد کی گئی تھی، ڈیوٹی ہٹانے کیلیے متعدد کوششوں کے بعد پاکستان نے ڈیوٹی کو ڈبلیو ٹی او میں چیلنج کردیا اور 25 مارچ 2015کو ڈبلیو ٹی او نے پاکستانی درخواست پر تصفیے کے لیے پینل تشکیل دیا، پینل کے ابتدائی ریویو کے بعد یورپی یونین نے اس سال ستمبر میں یہ ڈیوٹی ہٹا لی۔
وفاقی وزیر تجارت کی ہدایت پر وزارت تجارت نے ڈبلیو ٹی او میں یہ کیس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایسے معاملات کیلیے اصول اور قاعدے طے کیے جا سکیں اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلیے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کے تحت جاری کی گئی اسکیموں کو چیلنج نہ کیا جاسکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…