اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) اور ہانگ کانگ ہوئیھو گلوبل ٹیکنالوجی لمیٹڈ (ایچ بی پی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن لمیٹڈ) نے ڈیزائن، فراہمی، تعمیر اور نیشپا آئل فیلڈ سے ایل پی جی نکالنے کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کردیے۔
اس سلسلے میں منگل کو او جی ڈی سی ایل ہیڈ کوارٹرز میں تقریب ہوئی جس میں او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی زاہد میر اور چائنا آئل ایچ بی پی کے چیئرمین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ، یہ منصوبہ مئی 2017 تک مکمل ہو گا اور اس پر 148 ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی، اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نیشپا فیلڈ سے 100 ایم ایم ایس سی ایف گیس، ایل پی جی کے حجم میں 373 میٹرک ٹن اور کنڈنسیٹ آئل میں 18500 بیرل روزانہ کا اضافہ ہو گا۔
تیل و گیس کی اس پیداوار سے توانائی کے شعبے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چائنا آئل ایچ بی پی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین نے یقین دلایا کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
نیشپا آئل فیلڈ کو ترقی دینے کیلیے14.8کروڑ ڈالر کا معاہد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
جون میں سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
سلمان خان کی24 سال قبل دیا مرزا سے کی گئی انوکھی پیشگوئی
-
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تاریخ میں پہلی بار رن وے پر مسافروں کا دھرنا
-
بہنوں کی کمال بہادری نے گوجرانوالہ میں 16 سالہ لڑکی کے اغواء کی سنسنی خیز کوشش ناکام بنادی



















































