ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حصص مارکیٹ مندی سے نکل آئی، 119پوائنٹس کا اضافہ

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک ) ریجنل مارکیٹس میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری بڑھنے سے تیزی اور وفاقی وزیرخزانہ کے بدھ کودورہ کے ایس ای میں کیپٹل مارکیٹ کیلیے ممکنہ مثبت اقدامات کی توقعات پرمخصوص شعبوں میں نچلی قیمتوں پر خریداری بڑھنے کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو ایک بار پھرتیزی رونما ہوئی۔
جس سے انڈیکس کی34000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی، 56 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں26 ارب85 کروڑ73 لاکھ31 ہزار448 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ میں اسلامک انڈیکس متعارف ہونے سے بھی مارکیٹ کی کارکردگی میں بہتری اور سرمایہ کاری کا حجم بڑھ سکے گا۔
ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر224 پوائنٹس تک کی تیزی رونما ہونے سے انڈیکس کی34100 پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی تھی لیکن اس دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں دیگر ا?رگنائزیشنزاور بروکرز کی جانب سے مجموعی طور پر26 لاکھ29 ہزار516 ڈالر مالیت کے سرمائے کے انخلا سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی ہوئی۔
تاہم کاروباری دورانیے میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے2 لاکھ27 ہزار826 ڈالر، میوچل فنڈز کی9 لاکھ11 ہزار 126 ڈالر این بی ایف سیز کی 11 لاکھ31 ہزار639 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے3 لاکھ58 ہزار925 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری نے مارکیٹ کو مثبت زون میں رکھا، کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس119.46 پوائنٹس کے اضافے سے34065.87 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس87.73 پوائنٹس کے اضافے سے20161.56 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس159.08 پوائنٹس کے اضافے سے56899.00 ہوگیا۔
کاروباری حجم پیر کی نسبت 45.34 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر19 کروڑ 8 لاکھ63 ہزار790 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار386 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں216 کے بھاﺅ میں اضافہ، 148 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہواان میں نیسلے پاکستان کے بھاﺅ 100 روپے بڑھ کر9000 روپے اور ماری پٹرولیم کے بھاﺅ20.84 روپے بڑھ کر 469.99 روپے ہوگئے جبکہ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھاﺅ38.96 روپے کم ہو کر 741.15 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھاﺅ25 روپے کم ہوکر1450 روپے ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…