جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران سے سالانہ 150ارب روپے کا پیٹرول اور ڈیزل پاکستان میں اسمگل ہونے کا انکشاف

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) ایران سے سالانہ 150ارب روپے کا پیٹرول اور ڈیزل پاکستان میں اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، وزارت پیٹرولیم نے چاروں صوبوں ،اوگرا اور ایف بی آر کو اسمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیب کی جانب سے 4نومبر کو وازرت پیٹرولیم کو ایران سے پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ رکوانے کے لئے خط لکھا گیا تھا جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت روکنے کے لئے وزارت پیٹرولیم حرکت میں آگئی ۔ اس حوالے سے وزارت پٹرولیم نے چیئرمین اوگرا ، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور ایف بی آر کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران سے سالانہ 150ارب روپے کا پیٹرول اور ڈیزل اسمگل ہو رہا ہے جوکہ ملک کی مجموعی کھپت کا 20سے 25فیصد بنتا ہے ۔ اس غیر قانونی اقدام سے ملکی معیشت کو بھاری نقصان ہو رہا ہے جبکہ اس سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو بھی مدد ملتی ہے ۔ خط میں اوگرا ، چاروں صوبوں اور ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیٹرولیم اور ڈیزل کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ۔اس کے ساتھ وزارت پٹرولیم نے تمام اداروں سے ماہانہ عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کر لی ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…