لاہور(نیوزڈیسک)رواں مالی سال کے چارماہ کے دوران ترسیلات زرمیں پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 6ارب 50کروڑ ڈالر کی رقم وطن بھیجی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال جولائی سے اکتوبرکے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 6 ارب 50کروڑ ڈالروطن ارسال کیے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 6 ارب 18کروڑ ڈالرکی ترسیل رہی۔اکتوبر2015ءمیں ایک ارب 53 کروڑ ڈالروطن بھیجے گئے اکتوبر2014ءکے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے سعودی عرب سے 46کروڑ ڈالر،متحدہ عرب امارات سے 36کروڑ ڈالر، امریکہ سے 18کروڑ ڈالر،برطانیہ سے 19کروڑ ڈالرکی رقوم وطن ارسال کیں گئیں جبکہ خلیجی ریاستوں سے 17کروڑ ڈالرکی رقم وطن بھیجی گئی ۔