ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

گہرے پانی کی بندرگاہ کے لیے بھاری کرینوں کی درآمد شروع

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیو ز ڈیسک ) پاکستان میں گہرے پانی کی بندرگاہ ”پاکستان ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ“ پر کنٹینرز کی ہینڈلنگ کیلیے جدید اور دیوہیکل کرینز درا?مد کر لی گئی ہیں جو کنٹینرز اتارنے اور لوڈ کرنے کیلیے استعمال کی جائیں گی۔
ڈیپ واٹر کنٹینر پورٹ ہانگ کانگ کی ہچین سن پورٹ ہینڈلنگ لمیٹڈ اور پاسکائی فارورڈ پرائیوٹ لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے جسے ساو¿تھ ایشیا پاکستان ٹرمینلز لمیٹڈ کا نام دیا گیا ہے، اس منصوبے پر 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، یہ منصوبہ 2016 کے وسط تک تجارتی بنیادوںپر کام شروع کر دے گاجوافغانستان، وسط ایشیااور چین سمیت خطے کے دیگر ممالک کیلیے بھی ٹرانس شپمنٹ سہولت فراہم کریگا، گہرے پانی کی بندرگاہ کیلیے جدید ترین 10 کرینیں پاکستان پہنچ چکی ہیں جن میں کنٹینرز اتارنے والی 4 (ایس ٹی ایس) کرینیں اور ربڑ کے پہیوں پر متحرک 6 ربڑ ٹائر جینٹریز (ا?ر ٹی جیز) شامل ہیں، ان کرینوں کی مدد سے یہ بندرگاہ 18ہزار کنٹینرز(ٹی ای یوز) لانے والے بڑے جہازوں کو بھی ہینڈل کرسکے گی، بندرگاہ کیلیے مزید کرینیں بھی درا?مد کی جائیں گی، یہ کرینیں پاکستان کے لیے اسٹریٹجک اثاثہ ثابت ہوں گی جن کی تنصیب اور ا?پریشنل ہونے کے بعد پاکستان کا شمار بھی بڑے مال بردار بحری جہازوں کو ہینڈل کرنے والے ملکوں میں کیا جائیگا، یہ کرینیں منگل کو جہاز سے ٹرمینل پراتاری جائیں گی۔
مزید پڑھئیے: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے والے ہیں ؟ سینئر اینکر کا دلچسپ جواب
مزید پڑھئیے: آسف علی زرداری اگلے اتوار گرفتار ہونے والے ہیں، ایک سینئر اینکر کا انکشاف

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…