جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں ایکٹوموبائل سمزکی تعداد 11کروڑ 64لاکھ ہے

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینٹ کو وقفہ سوالات میں حکومت نے بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں ایکٹو موبائل سموں کی تعداد 11 کروڑ 64 لاکھ 31 ہزار 523 ہے پانچ موبائل کمپنیاں یہ سروس دے رہی ہیں۔ پی ٹی اے کو وزیراعظم کی منظوری سے انٹر نیٹ پر قابل اعتراض مواد بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔ڈپٹی چیئرمین عبدالغفور حیدری کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹر نہال ہاشمی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت انوشہ رحمن نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار 31 جولائی 2015ء تک کا ہے ان کے دوسرے سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو قانونی مدد کیلئے ایک کروڑساڑھے 64لاکھ روپے ادا کئے گئے۔ وزیر تجارت خرم دستگیر نے عثمان کاکڑ، طلحہ محمود، جہانزیب جمالدینی کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ 5 سال کے دوران بیرون ملک مشنوں میں بلوچستان کے 3،خیبر پختونخوا کے 7 اور سندھ کے 11 افراد کو کمرشل قونصلرز تعینات کیا گیا ہے۔ طلحہ محمود، عثمان کاکڑ، نعمان وزیر کے سوال کے جواب میں انوشہ رحمن نے کہا کہ اگلے ڈیڑھ سے دو سال میں تھری جی سروسز دیہات میں بھی پہنچ جائیں گی۔ یو ایس ایف فنڈ سے گردشی قرضے ادا کرنے کی خبروں میں حقیقت نہیں۔ عثمان کاکڑ کے سوال کے جواب میں انوشہ رحمن نے بتایا کہ 3 سال میں این آئی ٹی بی میں کوئی تقرری نہیں کی گئی۔ ثمینہ عابد کے سوال پر وزیر مملکت عثمان ابراہیم نے بتایا کہ پمز میں ادویات فراہم کی جاتی ہیں ایک کینسرہسپتال بھی پمز کے اندر بنایا جا رہا ہے جس کے لئے وزیراعظم نے 500 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں۔ نہال ہاشمی کے سوال پر بتایا گیا کہ ایئرپورٹ منیجر کے عہدے کیلئے کم سے کم تعلیمی قابلیت گریجویٹ ڈگری اور 5 سال کا تجربہ ہے۔ سراج الحق کے سوال پر عثمان ابراہیم نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام اسکولوں اور ماڈل کالجز میں پریپ سے میٹرک تک کتابیں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ مفت فراہم کرتا ہے۔طاہر مشہدی کے سوال کے جواب میں عثمان ابراہیم نے بتایا کہ دو سال میں پمز میں 240 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے پولی کلینک میں تعداد 55 تھی۔ راحیلہ مگسی کے سوال پر انوشہ رحمن نے بتایا کہ پی ٹی اے کو وزیراعظم کی منظوری سے انٹرنیٹ پر قابل اعتراض مواد بلاک کرنے کو کہا گیا ہے۔ داؤد اچکزئی کے سوال پر خرم دستگیرنے بتایا کہ افغانستان تجارت کا انحصار پاکستان پر کرتا ہے



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…