پشاور (نیوز ڈیسک )پشاور سے کراچی تک بجلی ٹرین چلانے کے لئے فیزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے 120سے 160کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی سپیشل ٹرین چین کے تعاون سے شروع کی جا رہی ہے ۔ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سے کراچی تک اس منصوبے کے تحت ریلوے کے لا ئن کوڈبل کرکے ٹریک کے مکمل بحالی کے ساتھ سگنل اور پلوں کی حالت کوبہتر بنایا جائے گا ۔ پشاور ڈویژن میں ریلوے کے ٹریک کوڈبل کرنے کے باعث بیشتر مقامات پرریلوے کی اراضی پرقائم دکانوں ، گھروں کو مسمار کردیا جائے گا ۔ ریلوے کے ان ایل ون منصوبے کے دوسرے مرحلے میں حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بنانے کے لئے کام بھی جاری ہے ۔ پشاور سے کراچی تک اور کراچی سے پشاور تک بجلی سے چلنے والی خصوصی ٹرین کی فیزیبلٹی رپورٹ جمع کردی گئی ہے ۔ پشاور سے کراچی تک ریلوے کے بجلی کے ذریعے چلنے والی ٹرین سے مسافروں کو سہو لت کے ساتھ ساتھ گارگو کی مد میں بھی اضافہ ہو گا۔