جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں مندی سے 56 پوائنٹس کی کمی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک ) سرمایہ کاروں کی حصص کی تجارت میں عدم دلچسپی کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کواتارچڑھاو¿ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس سے56.77فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 17 ارب12 کروڑ65 لاکھ83 ہزار811 روپے ڈوب گئے۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مخصوص شعبوں کی جانب سے محدود پیمانے پرانویسٹمنٹ کی جارہی جس کی وجہ سے کاروبار کا حجم بھی غیرتسلی بخش ہے جبکہ بعض اسٹاک ممبران کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اتارچڑھاو¿ کے مستقل رحجان میں جن سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے ہیں وہ اپنے کاروباری نقصانات کے تصفیوں کے لیے نئی سرمایہ کاری کے بجائے حصص کی آف لوڈنگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں تیزی کے بجائے مندی یا ملے جلے رحجان کے اثرات غالب ہوگئے ہیں،کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر73.41 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 34000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تھی لیکن فروخت کا دباو¿ زیادہ ہونے کے سبب مذکورہ تیزی زیادہ دیربرقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، انفرادی سرمایہ کاروں اور بروکرز کی جانب سے 55 لاکھ76 ہزار ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اس دوران مقامی کمپنیوں نے44 لاکھ83 ہزار612 ڈالر، میوچل فنڈز 10 لاکھ37 ہزار43 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز نے 55 ہزار511 ڈالر کا انخلا کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس56.58 پوائنٹس کی کمی سے 33910.17 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس42.75 پوائنٹس کی کمی سے 20335.87 اور کے ایم آئی30 انڈیکس217.78 پوائنٹس کی کمی سے 56744.11 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 25.90فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ2 لاکھ73 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار384 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 135 کے بھاو¿ میں اضافہ، 218 کے داموں میں کمی اور31 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…