اسلام آباد(نیوزڈیسک)…پاکستان کی وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم دسمبر 2016سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانون حیثیت ختم ہو جائے گی۔اس لیے اب یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام باقی رہ جانے والے 100، 50، 10اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 5روپے کے نوٹ اورپرانے ڈیزائن کے 500روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سرکاری بینک نے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹ کی سیریز جاری کی تھی جس کا آغاز 2005میں 20روپے مالیت کے بینک نوٹ کے اجرا سے ہوا تھا اور اس کا مقصد بینک نوٹوں کی سیکیورٹی، پائیداری اور جمالیاتی معیاری میں بہتری لانا تھا، 8مختلف مالیتوں پر مشتمل نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی مکمل سیریز 5روپے، 10روپے، 20روپے، 50روپے، 500روپے، 1000روپے اور 5000روپے کے اجرا کا عمل 2008میں مکمل ہوا تھا۔کمرشل اور مائیکرو فنانس بینک 30نومبر 2016تک 100، 50، 10، اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی وصولی اور ان تمام مالیتوں کا اتنی ہی مالیت کے نئے ڈیزائن کے بینک نوٹوں اور سکوں سے تبادلہ جاری رکھیں گے، تاہم ایس بی پی بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر 31دسمبر 2021تک عوام سے 10، 100، 50اور 1000روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ قبول کرتے رہیں گے، بینکوں میں پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کے تبادلے کا آخری دن 30نومبر 2016ہے۔پرانے ڈیزائن کے تمام نوٹوں کی قانونی حیثیت یکم دسمبر 2016سے ختم ہو جائے گی جبکہ ایسے تمام بینک نوٹوں کے ایس بی پی بی ای سی کے فیلڈ دفاتر سے تبادلے کا آخری دن31دسمبر 2021ہے۔
اسٹیٹ بینک کا ایک سال بعد پرانے نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری
-
اواتار مائونٹین
-
سرگودھا،بچی سے زیادتی کی تصدیق، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات
-
خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟
-
بجلی کے بل نے شہری کا راز فاش کر دیا، فلیٹ میں 300 اژدہے پالنے پر گرفتار
-
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت مزید گر گئی، سات ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
-
عوام کو جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری ملنے والی ہے، بڑا اعلان
-
دورانِ شاپنگ ماں بچوں کو گاڑی میں بھول گئی، شدید گرمی سے 2 کمسن بہن بھائی ہلاک
-
سرگودھا میں شہریوں نے کمسن بچی کے قاتل کو قبرستانوں میں دفنانے کی اجازت نہ دی
-
25 لڑکیوں کی خفیہ ریکارڈنگ اور بلیک میلنگ، قصور سے چونکا دینے والا سکینڈل سامنے آگیا
-
پاکستان میں موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں کمی، قیمتیں کتنی کم ہو سکتی ہیں؟
-
بہنوں کی کمال بہادری نے گوجرانوالہ میں 16 سالہ لڑکی کے اغواء کی سنسنی خیز کوشش ناکام بنادی
-
ایف بی آر نے قطر میں مقیم پاکستانی کا بینک اکاؤنٹ خالی کردیا



















































