منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ودہولڈنگ ٹیکس ، تاجروں مذاکرات کے باﺅجودمعاملات طے پاسکے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ایف بی آر حکام اور تاجروں کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، پیش رفت نہ ہونے پر آل پاکستان انجمن تاجران کا خالد پرویز گروپ مذاکرات سے اٹھ کر چلا گیا، بعد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی مذاکرات میں شریک ہوگئے۔ طویل بات چیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے۔ تاجروں نے وِد ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے، مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ مزید بات چیت بدھ کو ہو گی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تاجر اتحاد کے رہنما اجمل بلوچ نے کہا کہ وِد ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر فیصلے کے قریب پہنچ گئے ہیں، تمام معاملات پر بات ہوئی ہے۔ حکومت نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بدھ کو ملک بھر کے تاجروں کو خوشخبری دیں گے۔ ادھر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر خالد پرویز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کے حقیقی نمائندے کی حیثیت سے ود ہولڈنگ ٹیکس کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خواہش پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ہمارے ساتھ بارگینگ کرنے کی کوشش کی گئی۔ اسحاق ڈار نے وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، آل پاکستان انجمن تاجران سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےنمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان چودہ اکتوبر کو کوئٹہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…