کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے 96 کروڑ روپے سٹیل مل کو موصول ہو گئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے پیسوں سے سٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہیں دی جائیں گی۔ سٹیل ملز کے ملازمین کے لئے وفاقی حکومت نے رقم جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وفاقی حکومت نے 96 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں جو سٹیل مل نے موصول کر لئے ہیں۔