اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی خام تیل کی قیمت 5 فیصد کمی کے بعد 45 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی۔ عالمی منڈی میں امریکی تیل کی قیمت 2.22 ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 44.68ڈالر پر آگئی۔ علاوہ ازیں لندن کے برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 1.61 ڈالر فی بیرل کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد وہ 47.47 ڈالر پر فروخت ہوا۔