پیدا ہوئی ۔یہ امرقابل ذکر ہے کہ واپڈا پن بجلی گھروں کی مجموعی پیداواری صلاحیت6 ہزار 902 میگاواٹ ہے جو ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کا تقریباً ایک تہائی ہے۔ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ واپڈا کے بعض پن بجلی گھر 50 سال سے زائد پرانے ہونے کے باوجود بہتردیکھ بھال اور مو ¿ثر آپریشن کی وجہ سے ابھی بھی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔واپڈا ہر سال قومی نظام کو اوسطاً 31 ارب یونٹ سستی پن بجلی مہیا کرتا ہے۔