کراچی(نیوز ڈیسک) ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے وزیراعظم نواز شریف کے رویے پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈھائی سال بعد برآمدی تنظیموں کے نمائندوں کو ملاقات کا وقت دیا گیا لیکن اس اہم ملاقات میں انہوں نے صرف اسپننگ سیکٹرکی نمائندہ اپٹما کو ترجیح دیتے ہوئے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کو یکسر نظرانداز کرنے کی پالیسی اختیارکی جس پر ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے رہنما محمد جاوید بلوانی نے کہا کہ اسپننگ سیکٹر کی مجموعی برآمدات صرف 1ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں جبکہ ویلیوایڈڈ اپیرل ایکسپورٹ5 ارب26 کروڑ ڈالرہے جسے وزیراعظم نے حالیہ اجلاس میں یکسرنظر انداز کیا، اجلاس میں صرف دھاگہ بنانے والوں کوضرورت سے زیادہ وقت دیاگیا جنہوں نے اپنی پریزنٹیشن میں یہ تاثر دیا کہ وہ ساڑھے 13ارب ڈالرکی برآمدی صلاحیت کے حامل پورے ٹیکسٹائل سیکٹر کی نمائندگی کرتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔محسوس ہوتا ہے کہ وزیراعظم نے بھی اپنے آنکھیں بند کرکے اپٹما کے ہاتھوں گمراہ ہونے کوترجیح دی، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی برآمدات بڑھنے کے بجائے تنزلی کا شکارہیں۔انہوں نے وفاقی کابینہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری وفاقی کابینہ کو معاملات کا کوئی احساس ہی نہیں ہے جس نے اپٹما کو ملاقات میں ترجیح دی جبکہ اپیرل سیکٹر کے صرف ایک حصے ہوزری نٹڈ گارمنٹس کی برآمدات ڈھائی ارب ڈالر، نٹڈ فٹڈ بیڈشیٹس کی برآمدات75 کروڑ ڈالر اور وون گارمنٹس کی برآمدات 2ارب 10کروڑ ڈالرہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ امر شرمناک ہے کہ 5 ارب26 کروڑ ڈالر کی برآمدات کے حامل ویلیو ایڈیڈ اپیرل سیکٹرکو بولنے کا موقع ہی نہیں دیا گیا جبکہ5کروڑ، 10کروڑ اور20کروڑ کی برآمدات کے شعبوں کو بلاوجہ اہمیت دے کر پریزنٹیشن کے لیے زیادہ وقت دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت خرم دستگیر اور چیئرمین ایف بی آر کو گزشتہ اور موجودہ بجٹ کے دوران واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ اگر لاپرواہ حکومت نے حریف ممالک خصوصاً بنگلا دیش کے مقابلے میں خام مال، گیس، بجلی، پانی کے نرخوں میں کمی نہیں کی تو ہماری برآمدات میں تیزی سے کمی ہوگی اوراگر حکومت کی غفلت اور غیر ذمے داری یونہی رہی تو رواںمالی سال کے دوران برآمدات میں 20فیصد کمی ہوجائے گی۔
جاوید بلوانی نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ وہ اپیرل سیکٹر کی اہمیت کا احساس کر کے ترجیحی بنیادوں پر ویلیو ایڈڈ اپیرل سیکٹر کے مسائل حل کرائیں تاکہ ہم اپنے حریف ممالک بنگلہ دیش، بھارت، ویت نام اور چین وغیرہ سے مسابقت کرسکیں۔ انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ویلیو ایڈڈ اپیرل سیکٹر کو علیحدہ ملاقات کا وقت دیں۔
ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکواجلاس میں نہ بلانے پرتشویش
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
-
حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا
-
دنیا کا سب سے بڑا غار



















































