کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی اسٹاک ایکس چینج میںکاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص کی سرگرمیاں ماند پڑنے سے مندی کے بادل چھائے رہے، کاروباری اتار چڑھاو¿ کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بیک وقت 3 بالائی حدیں گنوا بیٹھا اور مارکیٹ سرمائے میں70 ارب 76 کروڑ98 لاکھ روپے کی کمی ہوئی، پیر کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے پٹرولیم، سیمنٹ، توانائی اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی گئی جس کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 33849.40 پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم بروکریج ہاو¿سز اور مقامی انسٹی ٹیوشن کی فروخت پر دباو¿ کے سبب تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہوگیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 287.99 پوائنٹس کی کمی سے 33384.73 پوائنٹس پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 152.94 پوائنٹس کی کمی سے 20337.94 اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 221 پوائنٹس گھٹ کر 23340.40 پوائنٹس پر آگیا، کاروباری حجم 11.93 فیصد کم رہا، 13 کروڑ 36 لاکھ حصص کے سودے ہوئے، 353 کمپنیوں کا کاروبار ہوا،75 کمپنیوں کے بھاو¿ میں اضافہ، 266کے نرخ میں کمی اور12 کمپنیوں کے دام مستحکم رہے۔
حصص مارکیٹ میں فروخت کا دباﺅ 288پوائنٹس گر گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی



















































