منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجروں کی ہڑتال

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی (نیوزڈیسک)ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف ملک بھر میں تاجروں نے ہڑتال کردی، چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں چھوٹے بڑے تمام بازار بند ہیں، تاجر برادری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف بینرز آویزاں کردیئے، ظالمانہ ٹیکس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔حکومت کی جانب سے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف تاجر ایک بار پھر ہڑتال پر چلے گئے، ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، کراچی شہر کے تمام چھوٹے بڑے بازار بند ہیں، تاجروں کی جانب سے مارکیٹوں اور دکانوں کے باہر بینرز آویزاں کردیئے گئے جن پر مطالبات کی منظوری کیلئے نعرے درج ہیں۔تاجر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی اپیل پر اجناس سپلائی کرنیوالے سب سے بڑی مارکیٹ جوڑیا بازار، مکمل بند ہے جبکہ میڈیسن مارکیٹ، اولڈ سٹی ایریا، بولٹن مارکیٹ، پلازہ مارکیٹ کی دکانوں پر بھی تالے لگے ہیں۔کراچی شہر کی صدر میں سب سے بڑی موٹر سائیکل مارکیٹ بھی احتجاجاً بند ہے، ریگل، جامع کلاتھ اور شہر کی دیگر مارکیٹوں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
لاہور میں بھی تاجر ود ہولڈنگ ٹیکس کیخلاف حکومت سے ناراض ہیں، ہڑتال میں تاجروں کے تمام دھڑے ایک ہوگئے، شاہ عالم مارکیٹ، اکبری مارکیٹ، ہال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ پر دکانیں بند ہیں، لبرٹی مارکیٹ، میکلوڈ روڈ اور اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی ہڑتال ہے۔پشاور کی تاجر برادری نے ودہولڈنگ ٹیکس کو ظلم قرار دیتے ہوئے اپنی دکانیں احتجاجاً بند کر رکھی ہیں۔کوئٹہ میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کیخلاف احتجاج اور ہڑتال جاری ہے، تاجروں نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے، رقوم پر کسی بھی طرح کا ٹیکس برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بینکوں سے رقوم نکلوانے پر عائد 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس پر راولپنڈی، حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں بھی دکانیں بند ہیں۔
تاجروں کا مزید کہنا ہے کہ ہڑتال کے بعد بھی ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو 7 اکتوبر کو دوبارہ احتجاج کریں گے، پھر بھی بات نہ بنی تو لانگ مارچ کیا جائے گا۔تاجروں کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں، اس لئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔تاجروں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر آرمی چیف سے کردار ادا کرنے اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔صدر آل پاکستان تاجر اتحاد کاشف چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس واپس نہ لیا تو 7 اکتوبر کو دوبارہ ملک گیر ہڑتال کریں گے، پارلیمنٹ کے گھیراؤ اور لانگ مارچ کا آپشن موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف ودہولڈنگ ٹیکس پر کردار ادا کریں، چیف جسٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…