کراچی(نیوز ڈیسک) بینکاری لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف بدھ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ہڑتال کو بھرپور انداز میں کامیاب بنانے کی غرض سے منگل کوکراچی میں چھوٹے تاجروں کے تمام گروپوں نے شہربھر کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے ہنگامی دورے کیے۔سندھ تاجر اتحاد کے رہنما جمیل احمد پراچہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکمرانوں نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو تاجر برادری غیرمعینہ مدت کے لیے اپنا کاروبار بند کرکے سڑکوں پر آجائے گی۔ اس موقع پراسماعیل لالپوریہ، عبدالصمدخان، الیاس میمن، زبیر علی خان، سلیم میمن، رضوان عرفان، انصار بیگ قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ ان رہنماو¿ں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کو 12نکاتی چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پیش کرکے گیند ان کی کورٹ میں ڈال دی ہے، اب حکمرانوں کو اس بات کا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ملک میں خوشحالی چاہتی ہیں یا اپنی ہٹ دھرمی سے معاشی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
علاوہ ازیں آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے تجارتی مراکز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سیاہ قانون فی الفور واپس لے،تاجروں پر اس قدر ظلم نہ کیا جائے کہ وہ حکومت کے ظلم اور زیادتیوں کے خلاف انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں اور بلدیاتی انتخابات سمیت ہر سطح پر موجودہ حکومت کے خلاف عدم تعاون اور مخالفت میں آواز اٹھائیں، متنازع ٹیکس کے خلاف سیاسی جماعتوں کی حمایت تقویت بخش ہے، تاجر متنازع ٹیکس کے خلاف سڑکوں پر آئے تو سیاسی جماعتوں کو بھی دعوت دینگے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سپریم کونسل اکرم رانا، انصار بیگ قادری، طارق ممتاز، زبیر علی خان، عبدالغنی اخوند، احمد شمسی، شیخ محمد عالم، سمیع اللہ خان، سید شرافت علی، شاکر فینسی، ملک اسلم جاوید ارائیں، ضیائ عمر سہگل، میر عبدالحئی خان، محمد آصف، دلشاد بخاری، عبدالقادر، سید محمد سعید، اصغر مورا والا اور محمد عارف بھی موجود تھے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ہڑتال کی تیاریاں مکمل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال
-
فیصل آباد،گھریلو جھگڑے پر دادا نے 2 پوتوں کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
-
آبنائے ہرمز کے قریب امریکی فضائیہ کا جدید طیارہ اچانک غائب ہونے کی اطلاعات
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری
-
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کردی



















































