منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

حصص مارکیٹ میں تیزی کے باعث 530 پوائنٹس ریکور

datetime 9  ستمبر‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک) سیمنٹ سیکٹرکے اچھے مالیاتی نتائج، مختلف منفی افواہوں کے دم توڑنے اور بینکنگ سیکٹر کی جانب سے خریداری سرگرمیوں میں یکدم اضافے کی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں منگل کواتارچڑھاو¿ کے بعد دوبارہ نمایاں تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی33400 پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔تیزی کے باعث70 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی93 ارب78 کروڑ28 لاکھ 89 ہزار115 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر299.96 پوائنٹس کی مندی اور ایک موقع پر 561.52 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن معمولی پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی میں کچھ کمی آئی۔
کاروباری دورانیے میں غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈزاور این بی ایف سیز کی جانب سے مجموعی طور پر1 کروڑ44 لاکھ44 ہزار800 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جبکہ اس دوران بینکوں و مالیاتی اداروں کی جانب سے87 لاکھ96 ہزارڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے27 لاکھ39 ہزار974 ڈالراور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے34 لاکھ 13 ہزار 898 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 529.69 پوائنٹس کے اضافے سے 33474.17 ہو گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس352.83 پوائنٹس کے اضافے سے20369.29 اور کے ایم آئی30 انڈیکس881.27 پوائنٹس کے اضافے سے 55455.50 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت 33.60 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر29 کروڑ19 لاکھ 11 ہزار870 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار359 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں250 کے بھاو¿ میں اضافہ، 94 کے داموں میں کمی اور15 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…