جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

الطاف حسین کے بیانات پر پابندی ،کراچی اسٹاک مارکیٹ کوبدترین جھٹکا

datetime 7  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیانات کو نشر اور شائع کرنے پر پابندی ،سیاسی افق پر چھائی بے چینی اور بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مند ی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی بیک وقت 9نفسیاتی حدیں گرگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں2کھرب 6ارب روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت5.42 فیصد کم جبکہ88.53 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی بیانات اور تقاریر کو نشر اور شائع کرنے کی پابندی ،بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی اور سیاسی افق پر چھائی ہوئی بے یقینی کے باعث کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہون نے بڑے پیمانے پر حصص کی فروخت کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بدترین مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا ۔کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور یہ سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس946.60 پوائنٹس کمی سے32944.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر375 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے34 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں اضافہ، 332 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں کمی جبکہ 9کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں532کھرب 6 ارب10کروڑ83ہزار713 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71 کھرب36 ارب81کروڑ47 لاکھ94 ہزار814 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر21 کروڑ84 لاکھ85ہزار680 شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کے مقابلے میں1کروڑ 25 لاکھ25 ہزار910 شیئرزکم ہےں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاﺅ کے حساب سے آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت30.00 روپے اضافے سے 800.00 روپے، فیصل اسپننگ کے حصص کی قیمت8.98 روپے اضافے سے188.98 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت100.00 پوائنٹس کمی سے9200.00 روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت100.00 روپے کمی سے2900.00روپے پر بند ہوئی۔پیر کودیوا ن سیمنٹ کی سرگرمیاں1کروڑ22لاکھ 31 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت87پیسے کمی سے17.01 روپے اورعسکری بینک کی سرگرمیاں1 کروڑ1 لاکھ10 ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت49پیسے اضافے سے23.63 روپے پر بند ہوئی۔ پیر کو کے ایس ای 30 انڈیکس611.37 پوائنٹس کمی سے 20016.46 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس1794.26پوائنٹس کمی سے 54574.23 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس631.75 پوائنٹس کمی سے 23105.02 پوائنٹس پر بند ہوئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…